بھارتی ٹی وی انڈسٹری کی معروف اداکارہ حنا خان نے اپنے بھائی کے ساتھ دوسری بار عمرہ ادا کیا۔
جہاں حنا خان سعودی عرب میں ہیں جہاں انہوں نے دوسری بار عمرہ ادا کیا وہیں بھارتی اداکارہ اپنے روحانی سفر کی روح پرور تصاویر اور ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کرتی رہی ہیں۔
بھارتی اداکارہ نے جمعہ کے روز انسٹاگرام پر مکہ سے اپنی کچھ تصاویر پوسٹ کیں جن میں وہ غلاف کعبہ کو چھو رہی ہیں جبکہ اللہ کا شکر ادا کر رہی ہیں اور اپنے مداحوں سے دعائیں مانگ رہی ہیں۔