ممبئی: بالی ووڈ کے میگا اسٹار امیتابھ بچن نے بھارت کے شہر ایودھیا میں زمین خرید لی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق امیتابھ بچن نے ایودھیا میں 10 ہزار مربع فٹ زمین 14.5 کروڑ روپے میں خریدی ہے۔
زمین خریدنے سے پہلے امیتابھ بچن نے سوشل میڈیا پر اس بارے میں ایک مبہم بیان دیا تھا۔
رپورٹس میں مزید کہا گیا ہے کہ امیتابھ بچن نے ایودھیا میں خریدی گئی زمین پر گھر بنانے کا منصوبہ بنایا ہے۔
زمین کے سودے کے حوالے سے مزید تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔
ایودھیا میں واقع تاریخی بابری مسجد کو ہندو انتہا پسندوں نے 1992 میں شہید کر دیا تھا اور اس کی جگہ بنائے گئے مندر کا افتتاح 22 جنوری کو بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کریں گے۔