کرن جوہر نے کرینہ کپور سے دوستی ختم کرنے کی وجہ بتا دی

Spread the love

ممبئی: بالی ووڈ کے نامور ہدایت کار کرن جوہر نے اداکارہ کرینہ کپور سے دوستی ختم کرنے کی وجہ بتا دی۔

بالی ووڈ کی کئی بلاک بسٹر فلموں کے ہدایت کار اور پروڈیوسر کرن جوہر نے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا کہ انہوں نے کئی سال قبل میگا اسٹار کرینہ کپور سے دوستی ختم کرنے کی وجہ فلم کے لیے زیادہ معاوضے کا مطالبہ کیا تھا۔

کرن جوہر کا مزید کہنا تھا کہ آج کل اداکاروں کے ساتھ کام کرنا ایک چیلنج بن گیا ہے۔

کوئی بھی اداکار جو مارکیٹ میں اپنی قدر جاننے کے باوجود زیادہ معاوضے کا مطالبہ کرتا ہے، میں اس کے سامنے اس کی فلاپ اور ہٹ فلموں کی فہرست رکھ کر اسے آئینہ دکھاتا ہوں۔

بالی ووڈ کے کامیاب ہدایت کار نے کہا کہ اداکاروں کے ساتھ کام کرتے ہوئے ان کی انا اور عدم تحفظ کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

اگر مجھے لگتا ہے کہ کوئی اداکار بہت زیادہ رقم مانگ رہا ہے تو میں پیچھے ہٹ جاتا ہوں۔

میرے خیال میں کسی کو زیادہ یا کم دینا گناہ ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button