اسرائیل نےغزہ کو جان بچانے والی ادویات کی فراہمی روک دی، اقوام متحدہ

Spread the love

غزہ: اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے شمالی غزہ کو جان بچانے والی ادویات کی فراہمی روک دی ہے۔

غزہ میں کام کرنے والے اقوام متحدہ کے دفتر برائے انسانی ہمدردی کے امور کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی حکام ادویات اور ایندھن لے جانے والے قافلوں کو شمالی غزہ میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دے رہے ہیں۔

بین الاقوامی امدادی اداروں نے اسرائیل سے امداد اور ادویات کی تقسیم کی اجازت دینے کی اپیل کی ہے۔

دوسری جانب غزہ پر اسرائیل کی وحشیانہ بمباری سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 132 فلسطینی شہید ہوگئے۔

غزہ پر 100 روز سے جاری اسرائیلی حملوں میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 24 ہزار 100 تک پہنچ گئی ہے۔

حملوں میں 60 ہزار 800 افراد زخمی ہوئے۔

عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیل نے غزہ سے اپنے چار ڈویژنوں میں سے ایک کو ہٹا کر مغربی کنارے میں تعینات کر دیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button