تیسرا ٹی20؛ کیویز کیخلاف قومی ٹیم میں 3 بڑی تبدیلیاں ہوگئیں

Spread the love

پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ کے لیے پلیئنگ الیون کا اعلان کر دیا ہے۔

ڈونیڈن میں ہونے والے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ سے قبل قومی ٹیم میں تین تبدیلیاں کی گئی ہیں، عباس آفریدی انجری کے باعث تیسرے میچ سے باہر ہو گئے ہیں جب کہ ان کی جگہ زمان خان کو موقع دیا گیا ہے۔

دیگر کھلاڑیوں میں محمد نواز کی جگہ اسامہ میر کو جبکہ عامر جمال کی جگہ محمد وسیم جونیئر کو موقع دیا گیا ہے۔

کپتان شاہین شاہ آفریدی، محمد رضوان، سعید ایوب، بابر اعظم، فخر زمان، افتخار احمد، اعظم خان، محمد وسیم جونیئر، محمد نواز، حارث رؤف، زمان خان بھی ایکشن میں ہوں گے۔

آپ کو بتاتے چلیں کہ دونوں ٹیموں کے درمیان میچ 11:10 پر شروع ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button