
پولیس لائن لوئر چترال میں سب انسپکٹر رینک میں ترقی پانے والے افسروں کے اعزاز میں پروقار تقریب کا انعقاد۔
تقریب میں ایس پی انوسٹی گیشن لوئر چترال محمد ستار خان نے خصوصی طور پر شرکت کی ۔
اس کے علاوہ ڈی۔ایس۔پی۔ہیڈکوارٹر اقبال کریم، پے افیسر فضل خالق، ہیڈ کلرک محمد افضل اور دیگر پولیس افسران نی بھی تقریب میں شرکت کی ۔
افیسران نے اسسٹنٹ سب انسپکٹر سے سب انسپکٹر رینک میں پروموٹ ہونے والے افسران ASI عبدالہادی، ASI عبدالاحد، ASI نعیم الرحمن اور ASI میراج الدین کو سب انسپکٹر (SI) رینک کے بیجیز لگوائے اور انہیں مبارکباد دی۔
اس موقع پر ایس پی انوسٹی گیشن لوئر چترال محمد ستار خان نے کہا کہ محنت اور لگن کامیابی کی کنجی ہے اور بہتر کارکردگی دکھا کر آپ مزید ترقی کی منازل طے کرسکتے ہیں۔نئے عہدے کے ساتھ اہم ذمہ داریاں آپ کو سونپی جارہی ہیں امید کی جاتی ہے کہ آپ آئیندہ بھی محنت اور لگن کو اپنا شعور بنائیں گے۔
شعبہ اطلاعات و تعلقات عامہ ڈسٹرکٹ لوئر چترال پولیس