
ہندوستانی تیز گیند باز محمد شامی کو کھیل کے سب سے بڑے ارجن ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کے صدر دروپدی مرمو نے انہیں کھیل کے سب سے بڑے ایوارڈ سے نوازا جو کرکٹر کو ورلڈ کپ 2023 میں ان کی غیر معمولی کارکردگی اور ٹیم کو فائنل تک پہنچانے پر دیا جاتا ہے۔
محمد شامی ایوارڈ وصول کرتے ہوئے جذباتی نظر آئے، اس موقع پر فاسٹ بولر کا کہنا تھا کہ ایوارڈ ملنا خواب کے سچ ہونے جیسا ہے، لوگ ساری زندگی گزار دیتے ہیں لیکن انہیں یہ ایوارڈ نہیں ملتا۔