نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی20 سیریز؛ اوپنرز سے متعلق اہم تفصیلات سامنے آگئیں

Spread the love

نیوزی لینڈ کے خلاف 5 میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے قومی ٹیم کے ممکنہ بیٹنگ آرڈر سے متعلق معلومات سامنے آگئی ہیں۔

آکلینڈ میں ٹریننگ سیشن کے دوران جارح مزاج اوپنر صائم ایوب اور وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان نے نئی گیند کے ساتھ پریکٹس کی جس سے تاثر ملا کہ سیریز کے دوران دونوں کرکٹرز بیٹنگ کا آغاز کریں گے۔

اس سے قبل سابق کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان اننگز کا آغاز کر رہے تھے۔

ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں اننگز۔ پریکٹس سیشن کے دوران پاکستانی بولرز کپتان شاہین آفریدی، حارث رؤف اور زمان خان نے نئی گیند محمد رضوان اور صائم ایوب کو کروائی جب کہ بابر اعظم اسپن کے خلاف بیٹنگ کرتے نظر آئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button