تہران: پاکستان نے ایران کے میزائل حملے کا جواب دیتے ہوئے ایران میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔
ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاکستان نے ایران کے صوبہ سیستان و بلوچستان میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔
انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر آپریشن موربر سرمچار کے دوران کئی دہشت گرد مارے گئے۔ ایرانی تنصیبات کو نشانہ نہیں بنایا گیا۔
دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق پاکستان نے ایران کے ساتھ بلوچ علیحدگی پسندوں کی موجودگی اور سرگرمیوں کے ٹھوس شواہد پر مشتمل کئی ڈوزیئرز بھی شیئر کیے۔
ہمارے سنجیدہ تحفظات پر عمل درآمد نہ ہونے کی وجہ سے نام نہاد سرمچاریہ معصوم پاکستانیوں کا خون بہاتے رہے۔
آج صبح مضبوط انٹیلی جنس معلومات کی روشنی میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کی گئی۔