اسلام آباد: دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ ایران ایک برادر ملک ہے اور پاکستانی عوام ایرانی عوام کے لیے بہت عزت اور محبت رکھتے ہیں۔
دفتر خارجہ میں بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا کہ ایران برادر ملک ہے اور ایرانی عوام کے لیے احترام کا جذبہ ہے۔
ہماری فوج نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر آپریشن کیا جس میں دہشت گرد مارے گئے۔
دہشت گردوں کی موجودگی سے متعلق معلومات شیئر کی گئیں۔
ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا کہ انتہائی پیچیدہ آپریشن کا کامیاب انعقاد بھی پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔