ایران سے کشیدگی؛ پاکستان نے پروازوں کی سخت مانیٹرنگ شروع کردی

Spread the love

کراچی: ایران کے ساتھ جاری کشیدہ صورتحال کے درمیان پاکستان نے پروازوں کی کڑی نگرانی شروع کردی۔

پاک ایران کشیدگی کے باعث پاکستان نے ایران سمیت مغربی سمت سے آنے والی تمام پروازوں کی کڑی نگرانی شروع کردی ہے۔

اس سلسلے میں مغربی سرحدوں پر فضا میں ہونے والی ہر سرگرمی پر کڑی نظر رکھی جا رہی ہے۔

تازہ ترین صورتحال کے پیش نظر مغربی سمت سے آنے والی تمام پروازوں کو الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) کو مغرب سے پاکستان کی سرحد میں آنے والی تمام پروازوں کی کڑی نگرانی کرنے کی ہدایات موصول ہوئی ہیں۔

ایئر ٹریفک کنٹرول کو ایران سمیت تمام مغربی پروازوں کی تفصیلات جمع کرنے کی ہدایات موصول ہوئی ہیں۔

اس سے قبل مغرب سے پاکستان آنے والی پروازوں کی کبھی سختی سے نگرانی نہیں کی گئی۔

پاکستان اور ایران کی فضائی حدود اب بھی تجارتی پروازوں کے لیے کھلی ہیں۔

ایئر ٹریفک کنٹرول (ATC) کو ابھی تک ایران کے لیے فضائی حدود بند کرنے کے حوالے سے کوئی ہدایات موصول نہیں ہوئی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button