ایرانی جارحیت پر ردعمل، تہران سے پاکستانی سفیر واپس اسلام آباد پہنچ گئے

Spread the love

اسلام آباد: پاکستان نے ایران کی جانب سے پاکستانی سرزمین پر حملے کے جواب میں کیے گئے فیصلوں پر عمل درآمد شروع کردیا ہے اور تہران میں تعینات سفیر مدثر ٹیپو واپس اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔

گزشتہ روز بلوچستان میں ایرانی حملے کے بعد حکومت پاکستان نے پاکستانی سفیر مدثر ٹیپو کو واپس بلا لیا اور ایرانی سفیر کو تہران سے اسلام آباد آنے سے روک دیا۔

ایرانی جارحیت کے جواب میں حکومت پاکستان نے بھی ایران کے ساتھ تمام سرکاری مشترکہ اقدامات کو فوری طور پر معطل کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔
بلوچستان کے سرحدی علاقے میں دو بچے جاں بحق ہوگئے جب کہ ایران نے دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button