اسلام آباد: پاک ایران کشیدگی کے تناظر میں قومی سلامتی کمیٹی اور وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کرلیا گیا۔
نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کی زیرصدارت قومی سلامتی کمیٹی اور وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ایران اور پاکستان کے درمیان تازہ ترین صورتحال پر معلومات دی جائیں گی۔
نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ آج رات ڈیووس سے پاکستان پہنچیں گے۔
نگراں وزیراعظم کی زیرصدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں تمام سروسز چیفس اور وفاقی وزراء شرکت کریں گے، جس میں پاکستان اور ایران کے درمیان کشیدہ صورتحال پر غور کیا جائے گا۔
اس کے علاوہ کل جمعہ کو طلب ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ملک کی موجودہ سیکیورٹی صورتحال پر غور کیا جائے گا۔
قائم مقام وزیراعظم کی زیر صدارت کل دوپہر 2 بجے اجلاس ہوگا۔