ایران سے جنگ نہیں چاہتے لیکن اپنے فوجیوں کی ہلاکت کا بدلہ لیں گے؛ امریکا

Spread the love

واشنگٹن: امریکا نے کہا ہے کہ وہ اس موقع پر ایران کے ساتھ جنگ ​​شروع نہیں کرنا چاہتا تاہم اردن میں حملے میں اپنے 3 فوجیوں کی ہلاکت کا جواب ضرور دے گا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی قومی سلامتی کے ترجمان جان کربی نے کہا کہ اردن میں امریکی فوجی اڈے ٹاور 22 کو نشانہ بنانے والوں کے خلاف جوابی کارروائی کے لیے مختلف آپشنز پر غور کر رہا ہے۔

ترجمان جان کربی نے کہا کہ کوئی جلد بازی نہیں کی جائے گی۔ امریکی صدر پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ وہ مناسب وقت پر اس حملے کا سخت جواب دیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button