
سوات(بیورورپورٹ) ضلع شانگلہ کی تحصیل الپورئی میں جیپ گہری کھائی میں گرنے سے ایک ہی خاندان کے 8 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں ۔ جاں بحق ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں ۔
پولیس کے مطابق پیر کے روز سید وہاب اپنے خاندان کو جیپ میں لیکر الپورئی سے پاگوڑی جارہے تھے کہ راستے میں روڈ کی خستہ حالی کے باعث ان سے گاڑی بے قابوہوکر گہری کھائی میں جاگری ۔ جس کے نیتجے میں خاندان کے سربراہ پچاس سالہ سید وہاب ،ان کی دو بیویاں اڑتیس سالہ مسماۃ (ر) اورپینتیس سالہ مسماۃ (ز) ، ان کے دو بچے پانچ سالہ ذیشان اورتین عدنان سمیت تیس سالہ مسماۃ(ر) زوجہ نصیب اللہ ،مسماۃ (ص) زوجہ اکبر خان جاں بحق ہوگئے ہیں ۔ جاں بحق افراد کا تعلق سے ایک ہی خاندان سے بتایا جاتاہے ۔ مقامی افراد نے امدادی کارروائی کرتے ہوئے لاشوں کو کھائی میں سے نکال کر ڈسٹرکٹ ہٰیڈکوارٹر اسپتال منتقل کردیا ہے ۔