
ثمرباغ( نمائندہ نوائے دیر)ایپکا ضلع دیر پایئن کابینہ کا ایک اہم اجلاس زیر صدارت سابقہ صدر ایپکا ضلع دیر پایئن و موجودہ چیرمین ایپکا KPK محمد سلیم DC آفس جرگہ ہال میں منعقد ھوا۔ ایپکا کابینہ کے علاوہ باقی تنظیموں کے صدور۔ جنرل سیکرٹریز و نمائندگان نے شرکت کی۔ جس میں عالمگیر خان چیرمین اگیگا انتظامیہ دیر پائین۔ عبدالقہار ضلعی صدر ITA ارشد اقبال صدر اگیگا انتظامیہ دیر پائین سیدمزمل شاہ ضلعی AGDA دیرپائین وحیدالزمان ضلعی انفارمیشن سیکرٹری اگیگا انتظامیہ سلطان زیب انفارمیشن سیکرٹری AGDA دیر پائین نے شرکت کی۔
اجلاس میں سرکاری ملازمین کے مسائل زیر بحث ائیں۔ جس میں حالیہ بجٹ میں اضافے کا نوٹیفکیشن ۔ سرکاری ملازمین پر ظالمانہ ٹیکس سرفہرست تھے۔
جس پر تمام عہدیداران اور نمائندہ گان نے یک اواز ھوکر متفیق اور متحد ھونے کا عہد کیا۔ کہ ان شاءاللہ ھم سب مل کر ملازمین کے حقوق حاصل کرنے کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے۔ ھر محاذ اور ھر فلیٹ پر متفق اور ھونگے۔