
بارسلونا: ہسپانوی سائنسدانوں نے ایک ایسا نینو روبوٹ تیار کیا ہے جو خون میں داخل ہو کر مثانے میں کینسر کی 90 فیصد رسولیوں کو مار سکتا ہے۔
انسٹی ٹیوٹ فار بائیو انجینئرنگ آف کاتالونیا اور سی آئی سی بائیو میگنی کے سائنسدانوں نے انسٹی ٹیوٹ فار ریسرچ ان بائیو میڈیسن (آئی آر بی بارسلونا) اور خود مختار یونیورسٹی آف بارسلونا (یو اے بی) کے اشتراک سے تیار کردہ روبوٹ کا قطر 450 نینو میٹر ہے۔
اور اسے دیکھنے کے لیے اس کی تصویر کو 20 لاکھ بار بڑا کرنا ہوگا۔
مثانے کا کینسر مردوں کو متاثر کرنے والے کینسر کی سب سے عام قسم ہے۔
اگرچہ شرح اموات کم ہے، لیکن تمام ٹیومر پانچ سال کے اندر دوبارہ پیدا ہو جاتے ہیں۔
چوہوں پر کی گئی ایک تحقیق میں، محققین نے پایا کہ ان چھوٹے روبوٹس کا ایک ہی استعمال ٹیومر کے متعدد علاج کی ضرورت کو ختم کر سکتا ہے۔
مثانے کے کینسر کے موجودہ علاج میں سرجری اور کیموتھراپی شامل ہے، جس کی لاگت $65,000 سے زیادہ ہو سکتی ہے۔
اس کی وجہ یہ ہے کہ ٹیومر کے پھیلاؤ کو کم کرنے کے لیے ہسپتال میں مریض کا کئی بار معائنہ کرنا پڑتا ہے۔
تاہم نئی تحقیق میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ نینو روبوٹ ایک ہی بار میں یہ کارنامہ انجام دے سکتے ہیں۔