
اسلام آباد: سی ڈی اے بورڈ نے ہائی کورٹ کے ججز کی رہائش گاہوں پر 30 کروڑ روپے کا جرمانہ برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق وزارت قانون نے سی ڈی اے کو لیٹ فیس معاف کرنے کی سمری ارسال کی تھی تاہم سی ڈی اے نے چیف جسٹس،
ججز اور جوڈیشل افسران کی رہائش گاہوں پر جرمانہ معاف کرنے کی درخواست مسترد کر دی۔
بورڈ ممبران نے اپنی رائے میں کہا کہ اگر ججز کی رہائش گاہ پر جرمانہ معاف کر دیا جائے تو یہ ایک مثال قائم کرے گا۔
یہ سمری گزشتہ روز چیئرمین کیپٹن (ر) انوار الحق کی زیر صدارت سی ڈی اے بورڈ کے خصوصی اجلاس میں پیش کی گئی
جس کی بنیاد پر بورڈ کے تمام اراکین نے سمری کو مسترد کر دیا۔