کے الیکٹرک لائسنس کی عبوری مدت آج ختم ہوگی

Spread the love

اسلام آباد: کے الیکٹرک کے لائسنس کی عبوری مدت آج ختم ہورہی ہے تاہم فیصلہ جاری نہ ہوسکا۔

نیپرا اتھارٹی نے کے الیکٹرک کے لائسنس کی تجدید سے متعلق فیصلہ 28 نومبر 2023 کو محفوظ کیا تھا جو کہ تاحال جاری نہیں کیا گیا۔

کے الیکٹرک کے لائسنس کی عبوری مدت آج ختم ہو رہی ہے۔

کے الیکٹرک کے لائسنس کی 20 سالہ مدت 20 جولائی 2023 کو ختم ہو گئی۔

نیپرا نے کمپنی کے لائسنس کی عبوری مدت میں 6 ماہ کی توسیع کی تھی۔

نیپرا نے کی الیکٹرک کے لائسنس کی تجدید کی درخواست پر 17 اعتراضات اٹھائے تھے۔

نیپرا نے کے الیکٹرک کے لائسنس پر فریقین سے رائے بھی مانگ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button