باجوڑ:جمعیت علمائے اسلام کا آزاد امیدوار کے ساتھ اتحاد کا اعلان

Spread the love

باجوڑ(نمائندہ خصوصی) جمعیت علمائے اسلام نے پی کے 19 پر آزاد امیدوار ملک خالد خان کے ساتھ اتحاد کا اعلان،

جمعیت علمائے اسلام نے خالد خان کے لیے کمپین کا باقاعدہ آغاز کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق باجوڑ صوبائی حلقہ پی کے 19 ماموند پر جمعیت علمائے اسلام نے آزاد امیدوار خالد خان کے ساتھ اتحاد کا باقاعدہ اعلان کردیا۔

اس سلسلے میں خالد خان کے رہائش گاہ پر تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

جس میں جمعیت علمائے اسلام تحصیل ماموند کے ذمہ داران اور تمام وی سیز کے نمائندگان اور خالد خان کے دوست احباب اور فیملی ممبران نے شرکت کی۔

جمعیت علمائے اسلام تحصیل لوء ماموند کے امیر اور پی کے 19 کیلئے سابقہ نامزد امیدوار قاری خیر اللہ، تحصیل واڑہ ماموند امیر مولانا شمس الزمان اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خالد خان نے پچھلے چند سالوں میں حقیقی معنوں میں خدمت کی وہ عوام کے ہر دکھ درد میں شریک رہے۔

علمائے کرام اور عوام کے ساتھ ان کا تعلق قابلد ستائش ہے۔

پارٹی قیادت کے ہدایات اور شوری کے اراکین کے مشاورت پر ہم نے خالد خان کے ساتھ اتحاد کا اعلان کردیا ہم خالد خان کیلئے اپنے نامزد امیدوار کی طرح کمپین چلائیں گے انہیں کامیاب بنائیں گے۔

اس موقع پر ملک خالد خان نے کہا جمعیت علمائے اسلام کے قیادت کا شکریہ ادا کیا۔

اور کہا کہ میں ماضی کی طرح علاقے کے عوام کا بھر پور انداز میں خدمت کروں گا اور جمعیت علمائے اسلام کے ذمہ داران کے مشاورت پر چلوں گا میں اپنے گھر آنے پر جمعیتِ علمائے اسلام کے معزز اراکین کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button