آئین پاکستان اور الیکشن ایکٹ پاکستانی شہریوں کو الیکشن میں شمولیت کی اجازت دیتاہے، فافن

Spread the love

باجوڑ(نمائندہ خصوصی) جنرل الیکشن کے لئے سیاسی جماعتوں کے امیدوار اور کارکن روایتی ، تشدد اور عدم برداشت کے بجائے شمولیتی انتخاب کا ذریعہ بن جائے،

آئین پاکستان اور الیکشن ایکٹ نے پاکستانی شہریوں کو الیکشن میں شمولیت اور حصہ لینے کی اجازت دیتاہے، انہیں اصولوں کو اپنا کر ایک پرامن انتخاب ممکن ہوسکتاہے۔

ان خیالات کااظہار الیکشن کے حوالے سے کا م کرنیوالے نیشنل آرگنائزیشن فافن اور انکے پارٹنر تنظیم کاروان کے نمائندے سرزمین خان نے ضلع باجو ڑ کے صدر مقام خار میں الیکشن مہم میں سیاسی جماعتوں کے امیدواروں ،

کارکنوں اور عوام کو پرامن ماحول میں انتخابات کے سلسلے میں منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر سیاسی جماعتوں کے نمائندے ، میڈیا اور سماجی کارکن بھی شریک تھے۔

سیمینا رسے خطاب کرتے ہوئے سرزمین خان،سیاسی رہنماؤں ملک گل کریم خان ، نثار باز ، شاعر وادیب انور نگار،تنظیم اساتذہ کے جنرل سیکرٹری خان زرین ہمدرد نے کہا

کہ آنے والے جنرل الیکشن میں ہم سب کو بحیثیت ووٹرز ، سیاسی جماعتوں کے امیدوار الیکشن ماحول کو سازگار بنانا چاہئے، جس کی اجازت پاکستانی قانون، الیکشن ایکٹ دیتے ہیں

کہ الیکشن میں ہر ایک کو آزادانہ اور پرامن طورپر کام کرنے کی تلقین کی گئی ہے،

انہوں نے کہا کہ انتخابات کے دوران مرد امیدواروں اور ووٹرز کے ساتھ خصوصی طورپر خواتین امیدواران اور ووٹرز کو بھی اسی طرح کام کرنے کی اجازت اور پرامن اور سازگار ماحول فراہم کرنا چاہئے

کیونکہ خواتین ہمارے معاشرے کا اہم جز ہے اور دیگر امور کیساتھ سیاست اور اپنا حق رائے دہی بغیر خوف وخطر کے استعمال کی اجازت ہیں،جس طرح مرد ووٹرز اور امیدواروں کو حاصل ہے۔انہوں نے کہا کہ انتخابات میں خواتین کو پولنگ ڈے پر بطور پولنگ ایجنٹس بھی آزادانہ اور قانونی اور الیکشن ایکٹ کے دائرے کے اندر رہتے ہوئے کام کرنے کے مواقع فراہم کریں

تاکہ خواتین بھی اپنا قیمتی ووٹ کا استعمال کرسکے۔ انہوں نے سیاسی جماعتوں اور کارکنوں سے کہا کہ وہ الیکشن کے ماحول میں ایک دوسرے کو گالم گلوچ ،تنقید اور روایتی انداز سے پیش آنے کے بجائے مثبت طریقے سے ایک دوسرے کے رائے اور تنقید کو برداشت کرنے کا مادہ اپنانا ہوگا اور تنقید کو اصلاح کے طورپر لیں تو الیکشن کا ماحول بھی سازگار رہے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button