باجوڑ: پولیو آفیسر ڈاکٹر عبدالرحمن کے قتل کیخلاف ڈی ایچ کیو ہسپتال عملے کا احتجاجی مظاہرہ

Spread the love

باجوڑ(نمائندہ خصوصی) باجوڑ میں پولیو آفیسر ڈاکٹر عبدالرحمن کے قتل کیخلاف ڈی ایچ کیو ہسپتال خار کے عملے کا سول کالونی خار کے سامنے احتجاجی مظاہرہ اور دھرنا ۔

ہفتہ کے دن ڈسٹرکٹ این سٹاف آفیسر(پولیو کوآرڈینیٹر) ڈاکٹر عبد الرحمن کے قتل کے خلاف ڈاکٹرز، پیرامیڈیکس سمیت جملہ ہسپتال سٹاف نے احتجاجی مظاہرہ کیااور دھرنا دیا۔

احتجاج کے دوران ہسپتال میں تمام سرگرمیاں معطل رہی۔

ہسپتال کے بندش کے باعث مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا ۔

ہسپتال سٹاف کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر قوم کے خادم ہوتے ہیں

حکومت فوری تحقیقات کرے اور ملزمان کو گرفتار کرے۔

احتجاج میں سیاسی وسماجی رہنماؤں وامیدوار ان نے بھی شرکت کی ۔

انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر عبد الرحمن کے قتل پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہیں۔

اس کی فوری تحقیقات کی جائیں کیونکہ یہاں پر کوئی بھی محفوظ نہیں ہے ۔

مظاہرین نے مطالبات پیش کی کہ ڈاکٹروں کو تحفظ فراہم کیا جائے اور شہید ڈاکٹر کو شہداء پیکج دیا جائے اور واقعہ کی تحقیقات کرکے ملزمان کو گرفتار کیا جائے۔

دوسری جانب ڈپٹی کمشنر باجوڑ انورالحق نے مظاہرین کیساتھ کامیاب مزاکرات کی اور ان کے مطالبات کی منظوری دی۔

جس کے بعد احتجاج پرامن طریقے سے ختم ہوگیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button