الخدمت ہسپتال زوال بابا تیمرگرہ میں نمازِ تراویح میں ختم القرآن کی پروقار تقریب

Spread the love

لوئیر دیر) الخدمت ہسپتال زوال بابا تیمرگرہ میں نمازِ تراویح میں ختم القرآن کی پروقار تقریب۔
پہلے رمضان المبارک سے شروع ہونے والے تراویح میں قرآن مجید کی ختم آج اختتام پزیر ہوئی جس میں ہسپتال سٹاف مریضوں کے لواحقین اور کثیر تعداد میں علاقے کے مکین شریک ہوئے۔دعائیہ تقریب سے مفتی عرفان الدین مہتمم جامعہ عالیہ احیاء العلوم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا و آخرت کی کامیابی قرآن کی تعلیمات میں ہے رمضان المبارک کے بعد بھی قرآن مجید کی تلاوت اپنا شعار بنا نا چاہیئے۔مجیداللہ خان ڈائریکٹر ہسپتال نے آنے والے مہمانان گرامی کا شکریہ اداکیا۔اس موقع پر قائم مقام قیم جماعت اسلامی تحصیل تیمرگرہ اعجاز ارشد و عنایت اللہ بھی موجود تھے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button