
تیمرگرہ(ڈسٹرکٹ رپورٹر) تحصیل ثمرباغ کے علاقہ صد برکلے میں انوکھا شمولیت،دلہا شادی کے روز اے این پی سے مستعفی ہوکر جماعت اسلامی میں شمولیت کا اعلان کردیا،
ولمیہ تقریب میں جماعت اسلامی کے ضلعی امیر وپی کے 17 نامزد امیدوار اعزا زالملک فکاری،ڈاکٹر سر بلند خان سابق سٹرکٹ کونسلر رحیم شاہ اور مقامی امیر اسماعیل جان نے شرکت کی
اس موقع پر دلہا اجمل نے شادی تقریب کے دوران اے این پی سے مستعفی ہوکر جماعت اسلامی میں شمولیت کا اعلان کیا،
جماعت اسلامی کے ضلعی امیر اعزاز الملک افکاری نے نئے شامل ہونے والے خاندان کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہاکہ انھوں نے ایک بہترین فیصلہ کیا
ان کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی واحد سیاسی جماعت ہے جو ضلع کی تعمیر وتر قی اور خوشحالی کیلئے جدوجہد کررہی ہے
انھوں نے کہاکہ جماعت اسلامی نے اپنے دور اقتدار میں یہاں ریکارڈ ترقیاتی کام کیے اور انشاء اللہ عوام نے 8فروری کوجماعت اسلامی پر اعتماد کا اظہار کیا تو ضلع میں ترقی کا روکا ہوا پہیہ دوبارہ شروع کریں گے
انھوں نے کہاکہ جماعت اسلامی واحد جماعت ہے جو آج تک کے ممبران پر کرپشن کا داغ نہیں ہے اور نہ ہی ذاتی بینک بیلنس بنایاہے جس کی ثبوت ملک کی اعلیٰ عدلیہ بھی اقرار کر چکی ہے
انھوں نے عوام اور خاص کر نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ 8فروری کو اپنا قیمتی ووٹ جماعت اسلامی حق میں استعمال کریں۔