
ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ محمد علی خان کے خصوصی احکامات پر ڈی۔پی۔او لوئر چترال قمر حیات خان کے زیر نگرانی مجرمان اشتہاریوں کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری۔
ایس۔ڈی۔پی۔او سرکل دروش احمد عیسیٰ کی سربراہی میں ایس۔ایچ۔او تھانہ ارندو انسپکٹر علی احمد اور ٹیم نے علاقے میں دوران سنیپ چیکنگ لوئر چترال پولیس کو مطلوب مجرم اشتہاری سید محمد ولد پیر محمد سکنہ لنگور بٹ بالا کو گرفتار کرلیا۔
شعبہ اطلاعات و تعلقات عامہ ڈسٹرکٹ لوئر چترال پولیس