
چکدرہ(تحصیل رپورٹر) خیبر پختونخواہ کے وزیر اعلیٰ علی امین خان گنڈاپور کی عوامی ایجنڈے کے تحت ڈپٹی کمشنر بونیر کاشف قیوم کی ہدایات کی روشنی میں اسسٹنٹ کمشنر فرنگین عظیم کی طرف سے گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج خدوخیل میں ہفتہ خواتین کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں فیکلٹز اور طالبات کی طرف سے مثبت تخلیقی سرگرمیوں کی ایک رینج پیش کی گئی جس میں جھلکیوں سے تیار کردہ اشیاء کی نمائش، ڈرائنگ اور پینگنگز کی دلکش نمائش، اور ڈاکٹر نائلہ زبیر کی زیر قیادت منہ کی صفائی اور خواتین کی عمومی صحت پر ایک تفصیلی روشنی ڈالی گئی۔تقریب سے مس عائشہ نے خواتین کو درپیش مسائل اور انہیں خواندگی کی طرف راغب کرنے کی اہمیت پر سیر حاصل گفتگو کی گئی۔تقریب کے شرکاء نے اس قسم کے تقریبات کی انعقاد پر ضلعی انتظامیہ کی کاوشوں کو تعریف کرتے ہوئے انہیں شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر فرنگین عظیم نے تحصیل کو ماڈل و مثالی تحصیل بنانے کے عزم کا اظہار کیا جبکہ خواتین کی مشکلات و مسائل کے حل کیلئے اپنی خداد صلاحتیوں کو بروئے کار لانے کی کوشش کروں گی۔تقریب کے احتتام پر اسسٹنٹ کمشنر فرنگین عظیم نے حمد، نعت اور قومی نعموں کے مقابلوں میں جیتنے والوں میں انعامات تقسیم کئے۔