سوات: بریم سے وینئی تک روڈ کی عدم تعمیر کے خلاف دھرنا، مظاہرین کا احتجاج

Spread the love

سوات(بیورورپورٹ) سوات میں بریم سے وینئی تک روڈ کی عدم تعمیر کے خلاف تحصیل مٹہ کی ایکشن کمیٹی کی اپیل پر بریم چوک میں ہزاروں افراد نے دھرنادیا اور مینگورہ کی مرکزی شاہراہ کوپانچ گھنٹے کے لئے بلاک کردیا ۔ مظاہرین نے ایک ہفتے تک مہلت دیتے ہوئے اگلی جمعرات کو ایم پی اے سلطان روم کے گھر کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کرنے کا اعلان کردیا ۔ سوات کی تحصیل مٹہ میں بریم سے وینئی تک 10کلومیٹر روڈ کے لئے سال 2022 میں سابق وزیر اعلیٰ محمودخان نے 94 کروڑروپے منظور کروائے تھے جس پر کام شروع ہوگیا حکومت ختم ہونے کے بعد کام بند ہوگیا ہے ۔ ایکشن کمیٹی کے ساتھ ممبران اسمبلی اور صوبائی وزیر شکیل خان کے وعدوں اور وزیر اعلیٰ کے ویڈیوپیغام کے باوجود روڈ پر کام شروع نہ ہونے پر ہزاروں افراد نے بریم چوک بلا ک کرکے دھرنادیا ۔ جس میں تمام سیاسی جماعتوں کے مقامی رہنماؤں ،کارکنوں اور سول سوسائٹی کے افراد بھی شریک ہوئے ۔ مظاہرین نے ایم پی اے سلطان روم اور ایم پی اے نعیم خان سے بات کرنے سے انکار کردیا ۔ ایکشن کمیٹی کے کنوینرثناء اللہ فاروقی نے میڈیا کو بتایا کہ اسسٹنٹ کمشنر مٹہ ،ایڈیشنل اسسٹنٹ کمنشر مٹہ اور پولیس حکام نے پانچ گھنٹے بعد مذاکرات کرکے ایک ہفتہ کی مہلت مانگ لی ۔انہوں نے کہاکہ اگر ایک ہفتے کے دوران روڈ پر کام شروع نہ کیا تو اگلی جمعرات کو ہم ایم پی اے سلطان روم کے گھر کے سامنے دھرنادیں گے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button