
بونیر(اے ار عابد سے )
تحصیل ناظم گدیذی سلارزی شیر عالم خان نے سال 2024/25 کے لے 39 کروڑ سولہ لاکھ باون ہزار 214 روپے کا بجٹ ایوان میں پیش کردیا ۔جس میں غیر ترقیاتی بجٹ 24 کروڑ 42 لاکھ دس ہزار نوسو چالیس روپے جبکہ 14 کروڑ 49 لاکھ بتیس ہزار روپے ترقیاتی کاموں کے لیے مختص کیے گئے ہیں۔بجٹ تقریر کے دوران تحصیل چیئرمین شیر عالم خان نے سالارزی کے عوام کے مسائل ان کے دہلیزِ پر حل کرنے کے لیے جوڑ کے مقام پر ٹی ایم اے گدیذی سالارزی کا کیمپ آفس کے قیام اور اس کے لیے بجٹ میں فنڈ مختص کرنے کا بھی اعلان کیا۔بجٹ پیش ہونے کے بعد پریزائیڈنگ افیسر سلمان خان نے اجلاس جمعہ تک ملتوی کردیا ۔اج جمعہ کے روز ممبران بجٹ پر بحث کریں گے ۔
تفصیلات کے مطابق تحصیل کونسل گدیذی / سلارزی کا سالانہ بجٹ اجلاس زیر صدارت کنوینر سلمان خان منعقد ہوا۔اجلاس میں ٹی ایم او گدیذی/سلارزی انور شمیم خان کے علاوہ دیگر ٹی ایم اے سٹاف نے شرکت کی۔
تحصیل ناظم شیرعالم خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ بجٹ میں سلارزی میں کیمپ افس کے قیام کے لے رقم مختص کی گی ہے۔انہوں نے کہا کہ کونسل کے تمام اراکین کی باہمی مشاورت کے بعد بجٹ منظور کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ صوبائی فنانس ڈیپارٹمنٹ نے تحصيل گدیذی کے لے پی ایف سی ایوارڈ میں 10 کروڑ ، 59 لاکھ بتیس ہزار روپے جبکہ 23 ویلیج کونسلز کے لے 7 کروڑ روپے مختص کیے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ترقیاتی بجٹ عوام کی فلاح وہ بہبود پر خرچ کیاجائے گا۔بجٹ اجلاس کے موقع پر کنوینر اور ممبران نے متفقہ طور پر صوبائی حکومت سے تحصیل کونسل گدیذی سلارزی اور ویلج کونسلوں کے فنڈ میں اضافے کا مطالبہ کیا ۔کنوینر نے اجلاس جمعہ تک ملتوی کردیا۔اج جمعہ کے روز کونسل کے ممبران بجٹ پر بحث کا آغاز کریں گے ۔