گوادر کی ساحلی پٹی پر آپریشن کے دوران بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد

Spread the love

کوئٹہ: اے این ایف کی کارروائی میں گوادر کے ساحلی علاقے سے بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔

ترجمان اینٹی نارکوٹکس فورس کے مطابق منشیات فروشی کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کیا گیا ہے۔

یہ کارروائی گوادر کے ساحل کے علاقے پڑیزار میں کی گئی جہاں اے این ایف کی ٹیم نے ساحل کے قریب کچھ افراد کو سامان اتارتے ہوئے دیکھا۔

ٹیم کی فوری کارروائی کے باوجود ملزمان اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ بعد ازاں کھیپ کی جانچ کرنے پر معلوم ہوا کہ سامان میں جدید ترین اسلحہ تھا جسے ضبط کر لیا گیا۔

اے این ایف کی جانب سے قبضے میں لیے گئے ہتھیاروں میں 259 9 ایم ایم گلوک پستول بھی شامل ہیں۔

ترجمان کے مطابق یہ کارروائیاں انسداد منشیات کی کارروائیوں کے علاوہ قومی سلامتی کے خطرات سے نمٹنے کے لیے اے این ایف کے عزم کی عکاس ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button