
لوئیر دیر: ڈسٹرکٹ ہیڈ کوراٹر ہسپتال تیمرگرہ میں ایف سی پی ایس(FCPS) ڈاکٹرز کی ٹریننگ کا آغاز ہوگیا،تین ٹرینر میڈیکل افیسرز تعینات کردئے گئے جو کہ ڈاکٹر قاضی اکرام کے زیر نگرانی تربیت مکمل کریں گے،سیاسی وسماجی حلقوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اس حوالے سے ایم ایس ڈاکٹر علی اضعر نے بتایا کہ ڈی ایچ کیو تیمرگرہ میں باقاعدہ ایف سی پی ایس ٹریننگ کا آغاز ہوگیا ہے ابتدائی طورپر تین ٹرینر میڈیکل افیسرز کو تعینات کر دے گئے ہیں جو سینئر میڈکل سپشلسٹ ڈاکٹر قاضی اکرام کی نگرانی میں ایف سی پی ایس کی پوسٹ گریجویٹ ٹریننگ مکمل کریں گے جبکہ مستقل قریب میں مذید سپشلٹی کے یونٹس ٹریننگ کا آغاز کیاجائیگا،ڈی ایچ کیو تیمرگرہ میں اہم پراجیکٹ کے آغاز پر ایم ایس ڈاکٹر علی اضعر نے محکمہ صحت اور پوسٹ گریجویٹ میڈکل انسٹیٹیوٹ کے حکام کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہا اس پر اجیکٹ کے آغاز سے ایک طرف ہسپتال میں مذید بہتری انے کیساتھ ساتھ مریضوں کے علاج معالجہ میں بہتری اجائے گی ان کا کہناتھاکہ یہ ایک بڑا پراجیکٹ ہے جس سے علاقہ میں نئے دور اور ترقی و خوشحالی ائے گی انھوں نے کہاکہ صوبائی حکومت سمیت ممبران قومی وصوبائی اسمبلی نے تیمرگرہ میڈیکل کالج میں کلاسوں کے اجراء کیلئے کوششیں تیز کردی گئی ہے اور عنقریب کلاسوں کا آغاز کیاجائیگا واضح رہے کہ کالج آف فزیشن اینڈ سرجن پاکستان نے 6ماہ قبل ڈی ایچ کیو تیمرگرہ میں مختلف یونٹس کے ایف سی پی ایس ڈاکٹرز کی تربیت کی منظوری دی تھی،ڈی ایچ کیو تیمرگرہ میں ایف سی پی ایس ٹریننگ کا آغاز ہونے پر سیاسی وسماجی حلقوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ایم ایس ڈاکٹر علی اضعر کو خراج تحسین پیش کی کہ ان کی کوششوں کی بدولت ہسپتال میں ایف سی پی ایس ٹریننگ کا آغاز ہوگیا ہے اور توقع ہے تیمرگرہ میڈیکل کالج میں اسی سال کلاسوں کااجراء کی جائے گی۔