سیکورٹی فورسز اور محکمہ سپورٹس دیرلویر کے زیر اہتمام میدان لعل قلعہ سپورٹس فیسٹول کی اختتامی تقریب 6 نومبر کو ہوگی

Spread the love

لوئیر دیر رحمت اللہ سواتی سے)
سیکورٹی فورسز اور محکمہ سپورٹس دیرلویر کے زیر اہتمام میدان لعل قلعہ سپورٹس فیسٹول کا اختتامی تقریب 6 نومبر کو ہوگی،سیکورٹی فورسز اور محکمہ سپورٹس دیرلویر کے زیر اہتمام لوئردیر کے تحصیل میدان لعل قلعہ میں سات روزہ سپورٹس فیسٹیول اپنے تمام تر رونقوں کیساتھ جاری ہے۔سپورٹس فیسٹیول کے پانچواں روز مختلف علاقائی کھیلوں کے سرگرمیاں ہوئیں اس موقع پر دیر اسکاؤٹس 185ونگ کمانڈر لیفٹیننٹ کرنل سجاد کیانی ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر دیرلویر ابرار احمد سمیت تماشائیوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔سپورٹس فیسٹیول کے پانچواں روز کرکٹ،والی بال،باسکٹ بال اور فٹ بال کے شاندار مقابلے ہوئے اور کھلاڑیوں نے کھیل کے دوران اپنے صلاحیتوں کے جوہر دکھائے اس موقع پر کھلاڑیوں اور شہریوں نے سات روزہ سپورٹس فیسٹول کے انعقاد پر دیر سکاؤٹس اور کیا۔شرکاء نے کہا کہ محمکہ سپورٹس کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ٹورنامنٹ کے انعقاد کا بنیادی مقصد علاقے کے نوجوانوں کیلئے کھیلوں کے مثبت سرگرمیاں کو فروغ دینا اور نوجوانوں کو برے صحبت سے بچانا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس طرح کے سرگرمیاں مستقبل میں بھی جاری رہے گا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button