
ضلعی انتظامیہ دیر پائین
#صوبائی_حکومت_کا_عوامی_ایجنڈا
ڈپٹی کمشنر دیر پائین محمد عارف خان نے عوامی ایجنڈا پروگرام کے تحت ٹی ایم اے تیمرگرہ کی وساطت سے تیمرگرہ بازار میں خصوصی ہفتہ صفائی مہم کا آغاز کردیا۔
اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل دیر پائین جناب محمد بشیر خان ،اسسٹنٹ کمشنر تیمرگرہ ڈاکٹر ندا اقبال ، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر تیمرگرہ حضرت بلال، ٹی ایم او تیمرگرہ جناب قدیر نصیر ، بازار ٹریڈ یونین کے صدر جناب انور الدین، تحصیل چئیرمین تیمرگرہ مفتی عرفان الدین، منتخب نمائیندوں کے نمائندگا، ٹی۔ ایم اے۔ سنیٹیشن سٹاف، لائن ڈیپارٹمنٹس کے افسران ، ٹریڈ یونین کے نمائندوں اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد بھی صفائی مہم میں شریک ہوئے ۔
مہم میں بازار کے مختلف مقامات سے کچرہ اٹھایا گیا ، ڈپٹی کمشنر اور ٹی ایم او تیمرگر نے جھاڑوں لگا کر تیمرگرہ میں خصوصی ہفتہ صفائی مہم کا افتتاح کیا اور ٹی ایم او کو صفائی کے حوالے سے خصوصی ہدایات دیں ۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ صوبائی حکومت کے گڈگورننس عوامی ایجنڈا کے تحت شہر بازاروں اور گلیوں کو صاف اور خوبصورت بنانے کیلئے آج سے ہفتہ صفائی مہم شروع کیا ہے جسمیں محکموں کے ساتھ ساتھ سماجی تنظیموں اور مقامی شہریوں بھی پر جوش دکھائی دے رہے ہیں اور انشاءاللہ یہ مہم نہ صرف کامیاب ہوگی بلکہ صفائی کے مستقل بنیادوں پر دیرپا پروگرام کو بھی ترتیب دیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے تمام شہریوں ، دکانداروں اور تاجر تنظیموں سے اپیل کی کہ وہ اس صفائی مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے اور آئندہ بھی اس میں اپنا کردار ادا کریں۔