سوات: ڈپٹی کمشنر کی گولڈ میڈلسٹ عامر خان کو مبارکباد، نقد انعام اور سرٹیفیکیٹ پیش کیا

Spread the love

سوات(بیورورپورٹ)ڈپٹی کمشنر سوات شہزاد محبوب نے اپنے دفتر میں عامر خان سے ملاقات کی۔ عامر خان کا تعلق ضلع سوات سے ہے جنہوں نے حال ہی میں تھائی لینڈ میں منعقد ہونے والے مقابلوں میں عالمی سطح پر گولڈمیڈل حاصل کیا اور اپنے ملک پاکستان کا نام روشن کیا۔ ڈپٹی کمشنر سوات نے عامر خان کو اس کامیابی پر دلی مبارکباد پیش کی اور ان کے والدین کو بھی خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ اہل سوات کو عامر خان کی اس شاندار کامیابی پر فخر ہے۔ڈپٹی کمشنر سوات نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عامر خان کو ضلعی انتظامیہ سوات کی جانب ہر ممکن تعاون فراہم کی جائیگی اور ہم مستقبل میں بھی عامر خان کی مزید کامیابیوں کیلئے دعا گو رہینگے۔ ملاقات کے دوران ڈپٹی کمشنر سوات نے عامر خان کو ضلعی انتظامیہ سوات کی طرف سے نقد انعام سے نوازا اور سرٹیفیکیٹ بھی پیش کیا۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر سوات اور دیگر شرکاء بھی موجود تھیں۔ ڈپٹی کمشنر سوات نے ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر سوات کو ضلعی سطح پر تائکوانڈو کے ایونٹس کے انعقاد کے احکامات بھی جاری کئے تاکہ ضلع سوات کے دوسرے کھلاڑیوں کا ٹیلنٹ بھی سامنے آئے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button