طویل خشکی کے بعد اپر چترال میں برف باری کی صورت الله کی رحمت کا نزول

Spread the love

اپر چترال (نمائندہ نوائے دیر)چترال بھر کی خوشحالی اور خوبصورتی کا دارومدار وقت کے ساتھ بارش اور برف باری پر منحصر ہے۔

بہار میں بارش اور سرما میں برف باری علاقے کو سرسبز و شاداب ، باغات ،جنگلات اور فصلوں کو سیراب کرنے کا واحد ذریعہ ہوتا ہے۔

گزاشتہ جولائی سے اب تک بارش اور برف باری نہ ہونے کے باعث خشک سالی کا حدشہ پیدا ہو گئی تھی ۔

اب کل شام سے برف باری کے نتیجے 4سے 5 انچ برف بونی میں پڑی ہے۔

ظاہر ہے کہ سرحدی علاقوں میں اس سے زیادہ ہوگی۔

لیکن دوسرے سالوں کے نسبت برف نہ ہونے کے برابر ہے۔

عام طور پردسمبر سے مارچ تک علاقے میں پانچ پانچ فٹ برف پڑتی تھی۔

جو بعد میں برفانی تودوں کی صورت میں نالوں میں محفوظ ہوکر پانی کا ذریعہ بنتا۔اس سے باغات ،جنگلات اور فصلیں سراب ہو کر ذریعہ معاش اور آمدن بنتے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button