ایف آئی ایچ فائیو اے سائیڈ ہاکی ورلڈ کپ سے پاکستان باہر

Spread the love

مسقط: عمان کے شہر مسقط میں جاری ایف آئی ایچ فائیو اے سائیڈ ہاکی ورلڈ کپ سے پاکستان باہر ہو گیا ہے۔

سنسنی خیز مقابلے میں پولینڈ نے پاکستان کو ایک گول سے شکست دے کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی۔

جہاں پاکستان کو پہلے بین الاقوامی ہاکی فیڈریشن فائیو اے سائیڈ ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل میں پہنچنے کے لیے پولینڈ کے خلاف جیت درکار تھی، پاکستان نے گول کرنے کے کئی مواقع ضائع کیے اور دو پنالٹی اسٹروک گنوائے۔

ہر بار پولینڈ کی برتری رہی لیکن پاکستانی ٹیم مسلسل گول کرتی رہی۔ فیصلہ کن منٹوں میں پولینڈ نے لگاتار دو گول کر کے اپنی پوزیشن مضبوط کر لی۔

آخری 10 سیکنڈز میں پاکستانی ٹیم صرف ایک اور گول کر سکی۔ اس طرح پولینڈ سات کے مقابلے آٹھ گول کے ساتھ ٹاپ ایٹ میں جگہ بنالی۔

اولمپک کوالیفائر کے بعد یہ دوسرا موقع ہے کہ پاکستانی ٹیم توقعات پر پورا نہ اتر سکی اور اسے آخری لمحات میں شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button