بونیر: 8 فروری جیت پگڑی کی ہوگی,بختیار علی خان

Spread the love

بونیر (بیورو چیف عابد سے)
پاکستان تحریک انصاف پارلیمینٹیرین کے نامزد امیدوار پی کے 26 بختیار علی خان نے حصوصی نشست میں کہا ہے

کہ زمانہ طالب علمی سے سیاست سے وابستہ رہا ہوں

سیاسی خاندان کا سپوت ہوں اور اے این پی ۔۔پی پی پی ۔قومی وطن پارٹی پی ٹی آئی سے وابستہ رہا اور کئی بار پارلیمانی سیاست میں داخل ہونا چاہا

لیکن سیاسی جماعتوں سے بلدیاتی صوبائی اور قومی نشستوں کے لیے ٹکٹ ملنے کے باوجود سیاست کے گڑھ گاگرہ کے خان خوانین نے ہر بار سازش کرکے کھبی ٹکٹ اور کھبی اسمبلی سے محروم رکھا

لیکن آزاد خیثیت میں بھی الیکشن لڑتا رہا اور آخر میں پی ٹی آئی سے مایوس ہو کر اس بار آزاد خیثیت سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا

لیکن خوش قسمتی سے پرویز خان خٹک اور محمود خان نے پی ٹی آئی پی کی بنیاد رکھی تو ہم سے رابطہ کیا اور پی ٹی آئی پی میں شمولیت کی دعوت دی جیسے قبول کیا اور بڑے جلسے میں پرویز خان خٹک اور محمود خان کے موجودگی میں پاکستان تحریک انصاف پارلیمینٹیرین میں شامل ہوگئے ۔

اور اللہ تعالیٰ کے فضل سے پارٹی قیادت نے اعتماد کرکے پی کے 26 کیلئے پارٹی ٹکٹ جاری کیا اور امیدوار کے حیثیت سے انتخابی مہم کامیابی سے جاری ہے

اور انشاء اللہ 8فروری شام کو جیت پگڑی کی ہوگی اور اللہ تعالیٰ کے فضل سے کے پی کے میں پی ٹی آئی پی کی حکومت بنے گی

اور پرویز خان خٹک وزیر اعلیٰ ہونگے اور محمود خان گورنر ہونگے اور خیبر پختونخوا بونیر اور پی کے 26 میں ترقی کے نئے دور کا آغاز ہوگا۔۔انشاءاللہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button