لوئیر دیر: 8 فروری کو تیر پر مہرلگا کر اپنے بچوں کا مستقبل بچائیں،محمد زمین خان ایڈوکیٹ

Spread the love

لوئیر دیر) پاکستان پیپلز پارٹی اقتدار میں ملک کو ترقی وخوشحالی کی راہ پر گامزن کرے گی

ملک میں جاری بحرانوں کاحل پاکستان پیپلز پارٹی کے علاوہ کسی اور جماعت کے ساتھ نہیں دیرمیں ترقی وخوشحالی بھی پاکستان پیپلز پارٹی کی مرہون منت ہے

8 فروری کو تیر پر مہرلگا کر اپنے بچوں کی مستقبل کو بچائیں

ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار حلقہ پی کے14کے امیدوار محمدزمین خان ایڈوکیٹ این اے 6کے امیدوار محمد حنیف خان، خورشید اقبال، اور جاوید اقبال ایڈوکیٹ ودیگر نے ملک آباد میں شمولیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا

اس موقع پر کئی افراد وسرے پارٹیوں سے مستعفی ہوکر پاکستان پیپلز پارٹی میں شامل ہوگئے

انہوں نے کہا کہ تبدیلی والوں نے صوبہ خیبر پختونخوا کو نو سالہ دوران حکومت میں تباہ کردیا ہے

دیرلوئر میں بھی ایک ترقیاتی پراجیکٹ پر کام شروع نہیں کیا اور سرکاری نوکریوں پر رشوت لیکر فروخت کیا

انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی نے علاقے کی ترقی وخوشحالی کیلئے کچھ نہیں کیا

اج ان پارٹیوں کے امیدوار کسی منہ سے عوام سے ووٹ مانگ رہے ہیں

انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے دیرلوئرترقی وخوشحالی کی راہ پر گامزن کیا

لوگوں کو نوکریاں دی بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے لاکھوں لوگ مستفید ہورہے ہیں دیرلوئر کی ترقی وخوشحالی اور یہاں کے عوام کی مسائل کی حل کیلئے پاکستان پیپلز پارٹی کے ساتھ پلان موجود ہیں انہوں نے کارکنوں پر زور دیا کہ الیکشن مہم میں چند روز باقی ہے اپنا منشور کو گھر گھر تک پہنچائیں اور تیر پر مہر لگا کر پاکستان پیپلز پارٹی کے تمام امیدواروں کو کامیاب بنائیں۔۔۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button