
بٹ خیلہ(مدثرطاہریوسفزئی نمائندہ خصوصی)پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پرانے طرز سیاست کی وجہ سے ایک بار پھر دہشت گردی سر اٹھا رہی ہیں منتخب ہوکر ان دہشت گردوں کا سر کاٹ دونگا لیگ والے ووٹ کا عزت کررہے ہیں کیا؟ بانی پی ٹی کو سزاملنے پر ہم جشن نہیں مناتےمیاں صاحب کو احساس ہونا چاہیئے بے نظیر کو بھی سیاسی انتقام کا نشانہ بنایاگیاان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع ملاکنڈ کے مرکزی شہر بٹ خیلہ ظفرپارک میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا جلسے سے پیپلزپارٹی کے صوبائی صدرو پی کے 24 کے امیدوور سید محمد علیشاہ باچہ مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری و پیپلز پارٹی پی کے 23کے امیدوارانجیئنر ہمایون خان اےاین 9 کے امیدوار سید احمد علی شاہ باچہ نے بھی خطاب کیا بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پیپلزپارٹی کو الیکشن میں لیویل پلینگ فیلڈ نہیں ملا اجکل کچھ لوگ لیویل پلینگ فیلڈ کے لئے رو رہےہیں بانی پی ٹی آئی اور نوازشریف مکافات عمل اس دنیا میں دیکھیں گے جب کہ نوازشریف نے مکافات عمل کے طورپر اپنی بیٹی کے ساتھ انتقامی سیاست ہوتے ہوئے دیکھی انہوں نے کہاکہہم تمام مسائل کا مل کرمقابلہ کریں گے، کہتے تھے موسم خراب ہے اور دہشتگردی ہے، انتخابات ملتوی کیےجائیں، تمام پرانے سیاستدانوں کوکہنا چاہتا ہوں آپ ملکی معیشت کے ساتھ نہ کھیلیں انہوں نے کہا کہ مالاکنڈ کے جیالوں نے ہمیشہ پیپلزپارٹی کا ساتھ دیاہے آپ نے دہشت گردی کا مقابلہ کیا شہادتیں قبول کیں آپ نے سلیکٹیڈ راج بھی دیکھا آٹھ فروری ایک موقع ہے ضائع نہیں کرنا چاہیئے اپنے نمائندوں کو منتخب کرکے تمام مسائل اوربحران کا مقابلہ کریں گے انہوں نے مزید کہا کہ کہ حکومت میں آکر پہلے دن تمام سیاسی قیدیوں کو رہا کروں گا، اشرافیہ کو تکلیف پہنچاؤں گا اور عوام کوریلیف دوں گا، 17 وزارتوں کوبند کرکے عوام کو ریلیف دیں گے، کچی آباد کوریگولرائز کرنا ہے اورمالکانہ حقوق دیں گے آج ایک بار پھر الیکشن کی طرف جارہے ہیں انہوں نے کہا کہ اج ہم جشن نہیں مناسکتے کیونکہ بانی پی ٹی آئی نے نوجوانوں کوامید دلائی کہ وہ تبدیلی لائیں گے مگر بانی پی ٹی آئی نے جب حکومت بنائی تویوٹرن لیے، آج کے فیصلے پر میں جشن نہیں مناؤں گا بلکہ بانی پی ٹی آئی کوتوبہ کرنی چاہیے انہوں کے کہا کہ ہم جمہوری پسند لوگ ہیں شہید بی بی نے ہمیں عزت کی سیاست سکھائی تھی مخالف نفرت اور تقسیم کی سیاست کررہے ہیں ہم تمام مسائل کا مل کرمقابلہ کریں گے، کہتے تھے موسم خراب ہے اور دہشتگردی ہے، انتخابات ملتوی کیےجائیں، تمام پرانے سیاستدانوں کوکہنا چاہتا ہوں آپ ملکی معیشت کے ساتھ نہ کھیلیں خان صاحب نے نوجوانوں کو تبدیلی کے نام پر دھوکہ دیا انہوں نے کہا کہ ن لیگ والے ووٹ کا عزت کررہے ہیں کیا؟میاں صاحب کو احساس ہونا چاہیئے بے نظیر کو بھی سیاسی انتقام کا نشانہ بنایاگیاخان صاحب خود رو رہاہے طاقت کا سرچشمہ عوام ہےمیں نے انتخابی مہم پختون خواہ سے شروع کیامیں ادھر ادھر نہیں عوام کی طرف دیکھ رہاہوں پاکستان کے عوام کو حق ہے کہ وزیرآعظم کون ہو ووٹوں کی طاقت سے حکومتیں بننی چاہیئے انہوں نے کہا کہ میاں صاحب اورخان صاحب کی حکومتیں دوسری طریقوں سے بنی دو کروڑ نوکریاں دینے والوں نے لوگوں سے روزگار چھیننادہشت گردی ایک بار پھر سراٹھارہی ہےپختون خواہ کے عوام اور پولیس نے دہشت گردی کو شکست دیامیاں صاحب چوتھی بار وزیراعظم بننا چاہتے ہیں وہ کرنا کیا چاہتے ہیں؟ عوام فیصلہ کریں ان کا وزیراعظم کون ہوگا، پی پی ہی وہ جماعت ہے جو شیر کا راستہ روک سکتی ہے اور اس کا شکار کرسکتی ہے لہٰذا عوام 8 فروری کو سوچ سمجھ کر ووٹ ڈالیں آپ کو ہماری شکل پسند ہو یا نہ ہو، میدان میں ہم اور وہ کھڑے ہیں انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس اصل تبدیلی کا پروگرام ہے میاں صاحب اور مولانا کے پاس کوئی پروگرام نہیں پاکستان خطرے میں ہے بحرانوں کا مقابلہ کرنا ہوگاملک میں تاریخی بے روزگاری اور مسائل ہیں شہدا کے خون کا سودا کرنے والا بانی پی ٹی آئی ہوتا کون ہے؟ بانی پی ٹی آئی کے فیصلوں کی وجہ سے دہشتگرد سر اٹھارہے ہیں، کبھی برداشت نہیں کروں گا کہ دہشتگرد دوبارہ ملک پرمسلط ہوں، ان کا سرکاٹ دوں گاانہوں نے مزید کہا کہ تقسیم، نفرت سے ملک نہیں چل سکتا ہے اس طریقے سے میرا ملک نہیں چل سکتامنتخب ہوا تو تمام سیاسی قیدیوں کو آذاد کرائنگےجمہوریت بہترین انتقام ہےصدرزرداری نے بارہ برس قید برداشت کرکے پاکستان کھپے کا نعرہ لگایا معاشی بحران کے خاتمے کیلئے آپشن موجود ہےن لیگ اور پی ٹی آئی اشرافیہ کو ریلیف اور عوام کو تکلیف دیتی منتخب ہوکر اشرافیہ کو تکلیف،عوام کو ریلیف دونگا انہوں نے کہا کہ دس نکاتی ایجنڈادیاہے جس سے ہم غربت بے روزگاری کا مقابلہ کریں گےاٹھارہ سترہ وزارتیں بند کرکے عوام پر خرچ کرونگاسالانہ اشرافیہ کو ایک ہزارپانچ سو ارب کی سبسڈیزبندکرکے پیسہ عوام پر خرچ کرونگاعوام کے فائدے کے منصوبے لائنگےہم پاکستان کے غریب عوام کو تین سو یونٹ مفت بجلی دلوائنگےسیلاب متاثرین کیلئے بیس لاکھ گھر بنا شروع کیاپورے ملک سے وعدہ ہے تیس لاکھ گھر بناونگامالکانہ حقوق دونگاانہوں نے کہا کہ کچی آبادی کو ریگولرائز کرکے انہیں مالکانہ حقوق دینگےاگرجیالا وزیرآعلیٰ ہوگا تو ہرضلع میں مفت علاج کا ادارہ بنائنگےصحت کارڈ جیسا خردبردکا نظام نہیں لائنگےغربت کے خاتمے کیلئے بے نظیر پروگرام میں اضافہ کرکے خواتین کو قرضے دینگےمزدوروں کیلئے بے نظیر مزدور کارڈ کااجرا کرینگےقائدعوام کا خواب پورا کرنا ہے کوئی شہری کوئی بچہ بھوکہ نہ سوئےبھوک مٹٓاو پروگرام شروع کرینگےنوجوان بہن بھائیوں کیلئے بے نظیر یوتھ کارڈپروگرام لاونگاآپ ہمیں موقع دیں،دس نکاتی ایجنڈے پر عمل کرونگاانہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کو نہیں چھوڑونگانفرت اور تقسیم کی سیاست کو دفن کرینگےن لیگ ووٹ کی عزت نہیں بے عزتی کرارہی ہےپی ٹی آئی کے ووٹرآج کل جزباتی ہونگےپلانٹڈقیادت کی وجہ سے ان کا نشان چلاگیاپی ٹی آئی کے لوگ منتخب ہوکر کسی اورکوپیارے ہوسکتے ہیں آپ تیر پہ ٹھپہ لگاکے شیر کا راستہ روکیں اخر میں پی ٹی کے سینٹر فداکے فرزند اور جمعیت علماءاسلام کے رہنمااحتشام فدا اور پی ٹی ائی کے یوسی ناظم عتیق خان نے اپنی اپنی پارٹیوں سے مستعفی ہوکر پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کی اورپیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے شمولیت اختیار کرنے والے رہنماوں کو پارٹی ٹوپیاں پہنائی