لوئیر دیر: جمعیت علماء اسلام ف نے ہمیشہ ملک کی ترقی اور خوشحالی کیلئے کام کیا، محمد شیر خان

Spread the love

لوئیر دیر
جمعیت علماء اسلام ف کے رہنما اورحلقہ این اے 6 دیرلوئر کے امیدوار ملک محمد شیر خان یوسف زئی نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام ف عام انتخابات میں بھر پور کامیابی حاصل کرکے ملک میں اسلامی نظام کی نفاذ کیلئے بھر پور کوشش کرے گی اورقومی اسمبلی سینٹ اور صوبائی اسمبلیوں میں جمعیت علماء اسلام ف کے اراکین کی موجودگی میں کوئی بھی شخص قران وسنت سے متصادم بل پاس نہیں کرواسکتے جمعیت علماء اسلام ف اسلام کی سربلندی وقران وسنت کی نظام کیلئے پرامن جدوجہد کیا ہے اور اقتدار میں آکر اپنے منشور اور جدوجہد سے پیچھے نہیں ہٹائیں گے جمعیت علماء اسلام ف نے ہمیشہ ملک ترقی اور خوشحالی کیلئے کام کیا ہے دیرلوئر کی ترقی وخوشحالی کیلئے جمعیت علماء اسلام ف نے بھرپور کام ہے ملک سرحدات جمعیت علماء اسلام ف کی وجہ سے محفوظ ہیں دینی مدارس اسلام کے قلعے ہیں اور ان مدارس کے طلباء وعلماء جمعیت علماء اسلام ف کے سربراہ مولانافضل الرحمن کے قیادت میں متحد ہے جسکی وجہ سے پاکستان کو کوئی بھی میلی انکھ سے نہیں دیکھ سکتاانہوں نے کہا کہ ان کے ترجیحات میں چکدرہ تیمرگرہ ایکسپریس وے کی تعمیر، چکدرہ چترال سی پیک روٹ کی بحالی، دیرلوئر میں میں کڈنی ہسپتال کا قیام، تیمرگرہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کو ٹیچنگ ہسپتال کا درجہ دینا،میدان لعل قلعہ، منڈا، ثمر باغ، مایار کے ہسپتالوں اور تعلیمی اداروں کو اپ گریڈ کرنا تیمرگرہ سے شاہی وبن شاہی اور میدان سے کلپانی وشین غر تک مین اور رابطہ سڑکوں کی کشادگی پختگی اور این اے6 کے تمام علاقوں کے بجلی لوڈشیڈنگ کے مسائل کا خاتمہ شامل ہیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جمعیت علماء اسلام ف کے رہنما اورحلقہ این اے 6 دیرلوئر کے امیدوار ملک محمد شیر خان یوسف زئی نے کہا کہ انشاء اللہ مرکز ی حکومت میں جمعیت علماء اسلام ف کی بھرپور نمائندگی ہوگی اور 8فروری کے انتخابات میں خیبر پختونخوا میں جمعیت علماء اسلام ف کی حکومت قائم ہوگی اس لئے ضلع دیر کی ترقی اور خوشحالی کے لئے عوام کتاب پر مہر لگا کرجمعیت علماء اسلام ف کے امیدواروں کوووٹ دیں انہوں نے کہا اگر عوام نے جمعیت علماء اسلام ف کے امید وا روں کو کامیاب کر ایا تو انشاء اللہ مرکز ی حکومت سے لوئر دیر کی تعمیر وترقی کے لئے میگا پراجیکٹ لا ینگے جس میں لوئر دیر کے گھر گھر تک کسی سیاسی امتیاز کے بغیر سوئی گیس فراہمی، انڈسٹرئل زون، لویر دیر میں مزیدگرڈ سٹیشن، تیمرگرہ کو ٹو ہا ئیڈل پاور پرا جیکٹ سے لوئر دیر کو بجلی کی فراہمی، دیرلوئرمیں کڈنی ہسپتال، نوجوانوں کو ہنر سکھا نے،پاسپورٹ افس تیمرگرہ میں خواتین سٹاف کی تعیناتی، اور ہر یونین کونسل پر پلے گراونڈ شاہی، کلپانی اورشین غر ٹورازم کا سپاٹ کا درجہ دینا وغیرہ شامل ہیں۔۔۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button