
کراچی: عالمی اور مقامی سطح پر ایک روز کی کمی کے بعد آج سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ ہوگیا۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 5 ڈالر اضافے سے 2060 ڈالر ہوگئی۔
اسی طرح مقامی صرافہ مارکیٹوں میں جمعرات کو 24 قیراط سونے کی قیمت 800 روپے اضافے سے 216,300 روپے فی تولہ ہو گئی جبکہ فی 10 گرام سونے کی قیمت 686 روپے اضافے سے 185,442 روپے ہو گئی۔
اسی دوران سونے کی قیمتوں میں اضافے کے برعکس ملک میں چاندی کی فی تولہ قیمت 2600 روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2229.08 روپے پر برقرار رہی۔