
بونیر (بیورو چیف عابد سے)
ملک بھر کے طرح ضلع بونیر میں بھی اج 5 فروری کو یوم یکجہتی کشمیر کے طور پر منایا گیا۔
یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر اج 5 فروری کو اسسٹنٹ کمشنر مندنڑ اور TMA مندنڑ کی طرف سے مشترکہ واک کا اہتمام کیا گیا جس کی قیادت اسسٹنٹ کمشنر میڈم مریم بختاور نے کی۔
دیگر محکمہ جات کے افسران , طلباء کے علاوہ سول سوساٹیز کے ممبران نے شرکت کی۔
واک کے شرکاء نے مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی ظلم و ستم اور قابض افواج کی جانب سے انسانی حقوق کی پامالی کے خلاف شدید نعرے بازی کی ۔
مقررین نے اپنے خطابات کے دوران کہا کہ اب بھارت سمجھ لے طاقت کے بل بوتے پر کشمیریوں کو مزید محکوم نہیں رکھ سکتا, آزادی کشمیریوں کا حق ہے جو بھارت کو دینا ہوگا ۔
آخر میں کشمیر کی آزادی اور ملک کی سالمیت کےلےء دعا بھی کی گئ۔