سوات: چاول کی پیداوار بڑھانے کے لیے زمینداروں کا بڑا اجتماع

Spread the love

سوات(بیورورپورٹ)محکمہ زراعت شعبہ توسیع لوئر سوات کے زیر اہتمام زرعی دفتر تحصیل کبل میں چاول کے زمینداروں کا بڑا اجتماع منعقد کیا گیا۔
اجتماع کا مقصد چاول اور دیگر فصلات کی پیداوار بڑھانے کے لئے زمینداروں کی رہنمائی کرنا تھا.
اجتماع سے ڈسٹرکٹ ڈائریکٹر زراعت لوئر سوات محمد صدیق ،اپر سوات کے ڈائریکٹر ڈاکٹر شاہ عالم، زرعی تحقیقاتی ادارہ سوات کے ڈائریکٹر ڈاکٹر روشن علی، سپیشلسٹ
تحفظ نباتات ڈاکٹر جان محمد ،ایگریکلچر افسر تحصیل کبل ساجد خان ،ایگریکلچر افسر تحصیل بریکوٹ اسرار احمد ،ریسرچ افسر ڈاکٹر ذبیح اللّٰہ اور دیگر افسران نے زمینداروں سے خطاب کیا.
ڈائریکٹر محمد صدیق نے محکمہ زراعت شعبہ توسیع لوئر سوات رواں سرگرمیوں اور آئندہ کے لئے محکمہ کے منصوبہ بندی سے زمینداروں کو آگاہ کیا۔
ڈاکٹر روشن علی نے زرعی تحقیقاتی ادارہ کی کارکردگی کے بارے میں بتایا۔
ڈاکٹر جان محمد سپیشلسٹ تحفظ نباتات نے موسمیاتی تبدیلی کے منفی اثرات کم کرنے کے حوالے سے زمینداروں کو آگاہ کیا۔
اپر سوات کے ڈائریکٹر شاہ عالم نے سبزیات کی بیماریوں اور تحفظ کے حوالے سے بات چیت کی۔
ایگریکلچر افسر ساجد خان اور دیگر مقررین رواں سیزن کے مختلف فصلوں کے بارے میں زمینداروں کو آگاہی فراہم کی.
۔۔۔۔۔۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button