
سوات(بیورورپورٹ) مسلم لیگ ن کے صوبائی صدر انجینئر امیر مقام نے کہاہے کہ مینڈیٹ دئے بغیر نوازشریف نے خیبر پختونخوا میں ترقی کا جال بچھایا اور یہی ان کی یہاں کے عوام سے محبت کا اظہار ہے ۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کے گراسی گراؤنڈ مینگورہ میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ میاں نوازشریف نے مانسہرہ کے بعد خود سوات میں جلسہ کرنے کی خواہش کا اظہار کیا اورمیں ان کاسوات آنے پر شکر گزار ہوں،امیرمقام نے کہاکہ جو لوگ نوازشریف مٹانے کا سوچ رہے تھے وہ خود مٹ گئےہیں ۔
انہوں نے کہاکہ جھوٹے شخص نے پختونخوا کے عوام کو ورغلایایہی نوازشریف نے کہاکہ لیکن آج لوگ اسے غلط رنگ دینے کی کوشش کررہے ہیں ، انہوں نے کہاکہ پاکستان کے مسائل کا واحد حل نوازشریف ہیں ،عوام شیر کا ساتھ دیں ہم ترقی اور خوشحالی دیں گے۔