
اسلام آباد: پاکستانیوں نے 6 ماہ میں 9 ارب 42 کروڑ روپے کی چائے پی۔
ادارہ شماریات کے مطابق رواں مالی سال کی پہلی ششماہی جولائی سے دسمبر کے دوران پاکستان میں چائے کی درآمد میں گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 5.53 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کی پہلی ششماہی (جولائی تا دسمبر) کے دوران ملک کی چائے کی درآمد 318 ملین ڈالر سے بڑھ کر 336 ملین ڈالر تک پہنچ گئی۔