
بٹ خیلہ(مدثرطاہریوسفزئی نمائندہ خصوصی)
پیپلز پارٹی کے مرکزی ایڈیشنل جنرل سیکرٹری اور پی کے 23 کے امیدوار انجنئیر ہمایون خان نے کہا ہے۔
کہ روٹی کپڑا مکان اور خوشحالی کے لیے اٹھ فروری کو تیر کے نشان پر مہر لگائے۔
اٹھ فروری صوبے میں معاشی انقلاب کا دن ہوگا۔
پیپلز پارٹی کی قیام کامقصد غریب عوام کو بنیادی حقوق کی فراہمی تھی جس کے حصول میں شہید ذوالفقار علی بھٹواور شہید بے نظیربھٹو کامیاب ہوگئے ہیں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے الہ ڈھنڈ ڈھیری میں ایک بڑی شموليتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
اس موقع پر پی ٹی آئی کے رہنما اور ولیج کونسلر ضیاءاللہ یوسفزئی افتخار ایڈووکيٹ گل محمد خان اپنے خاندانوں اور دوستوں سمیت پاکستان پیپلز پارٹی میں شموليت کا اعلان کیا۔
تقریب سےمجیب سپنداد عبدالناصر شخکورے عبدالحسین خانجی ولیج چیئرمین ناصر حسین جلیل خان اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔
انجينئر ہمایون خان نے کہا کہ گزشتہ دس میں پی ٹی ائی کے منتخب ممبران نے عوام کو درپیش مسائل کے حل کے لیے کوئی قابل ذکر کردار ادا نہیں کیا ۔
اس وجہ سے عوام ان سے مایوس ہوگئے ہیں اور دھڑا دھڑ پیپلز پارٹی میں شامل ہورہے ہیں،
انہوں نے کہا کہ منتخب ہوکر نہ صرف پرانے نامکمل منصوبوں کو مکمل کرینگے۔
بلکہ بلاول بھٹو زرداری کے دس نکاتی ایجنڈہ کے تحت غریب مزدوروں، کسانوں، بیوہ خواتین اور نوجوانوں کی فلاح و بہبود کے لیے عملی منصوبوں کا اغاز کریں گے،
انہوں نے نوجوانوں سے سوال کیا کہ عمران خان نے انہیں جو یقین دہانی کرائی تھیں کیا اس پر پانچ فیصد عمل کیا گیا؟
اگر نہیں تو نوجوان جھوٹ نعروں پر یقین سے اجتناب کریں