لوئیر دیر: ملک کو مہنگائی، بد امنی، اور معاشی بحران سے نکالنے کے لئے جماعت اسلامی کو ووٹ دیں،شیر بہادر خان

Spread the love

لوئیر دیر )

سیاسی جماعتوں نے ملک کی معیشت تباہ کر دیا ہے ملک کو مہنگائی، بد امنی، اور معاشی بحران سے نکالنے کے لئے عوام اس مرتبہ جماعت اسلامی کو ووٹ دیں ۔

جماعت اسلامی نے خیبر پختون خوا میں 3 لاکھ بے روزگا رنوجوانوں کو سکیلز دینے کا پروگرام شروع کیا ہے ۔

جماعت اسلامی کی قیادت کرپشن سے پاک ہے۔

انشاء اللہ 8 فروری کو جما عت اسلامی بھاری اکثریت سے کا میابی حاصل کرے گی ۔

ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی جما عت اسلامی تحصیل تیمرگرہ کے امیر ملک شیر بہادر خان، الخدمت فاونڈیشن کے دیگر زمہ داران، فہیم الدین، عنا یت اللہ، اشتیاق خان، ارشد خان کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہا۔

کہ 2018کے انتخا بات میں لوئر دیر کے عوام نے پی ٹی ائی کوووٹ دیا تھا لیکن لوئر دیر میں کوئی میگا پراجیکٹ کی منظوری نہیں دی گئی اسمبلیوں میں جما عت اسلامی کی نمائندگی نہ ہونے کی وجہ سے لوئر دیر ترقی میں بہت پیچھے چلا گیا۔

اس لئے لوئر دیر کو دوبارہ ترقی کے راہ پر گامزن کرنے کے لئے عوام جماعت اسلامی کوووٹ دیکر کامیاب کرائے۔

انھوں نے کہا کہ ملک کے بڑے سیاسی جما عتوں نے باری باری حکومتیں کرکے ملک کی معیشت کو تباہ کرکے ملک میں بد امنی، مہنگائی، قتل وغارت گری کا دور دورہ ہے اور عوام پریشان ہیں۔

اس لئے جماعت اسلامی ہی ملک کو معاشی بحران سے نکالنے اور ملک کو ترقی اور خوشحالی کے راہ پر گامزن کرنے کی صلا حیت رکھتی ہے اور ان کے ساتھ ملک کی ترقی کا ویژن موجود ہے۔

اورعوام کے ساتھ صرف جما عت اسلامی واحد اپشن ہے دیگر سیاسی جماعتوں کو عوام نے بار بار ازمایا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button