دیربالا: محکمہ صحت اور سوسن فاونڈیشن کے زیر اہتمام فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

Spread the love

دیربالا۔(نمائندہ نوائے دیر)

محکمہ صحت دیربالا اور سوسن فاونڈیشن لاہور کے زیراہتمام دیر بالا لاموتی میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔

جس میں ضلع دیر بالا ڈسٹرک ہیڈکوارٹر اسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر صاحبزادہ امتیاز ڈاکٹر ماجد عباس ڈاکٹر ریحان ڈاکٹر فضل مالک ڈاکٹر ریحان نے سینکڑوں مریضوں کا معائنہ کیا اور مریضوں کو فری میڈیسن دیئے ۔

سیریس مریضوں کو مختلف ہسپتالوں کو ریفرکیا گیا۔

ایم ایس ڈاکٹر صاحبزادہ امتیاز نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ۔

کہ غریب مریضوں کی مدد کرنا انکو گھر کی درشل پر سہولیات دینا ہمارا مقصد ہے ۔

محکمہ صحت دیربالا ہر وقت انسانی خدمت کے لیے کوشاں رہتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button