
تیمرگرہ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)
جندول پی کے 17میں ملا بانڈہ، خوش مقامہ اور طوفان شاہ کے مکینوں نے جماعت اسلامی کی حمایت کا اعلان کردیا،
اس حوالے سے عوامی اجتماع منعقد ہوا جس میں جماعت اسلامی کے ضلعی امیر و پی کے 17کے امیدوار اعزاز الملک افکاری کے علاوہ علاقہ مشران نے شرکت کی،
اس موقع پر تحصیل جندول کے تین گاؤں ملابانڈہ،خوش مقامہ،طوفان شاہ کے مکینوں نے متفقہ طور پر جماعت اسلامی کی غیر مشروط حمایت کا اعلان کیا
اور کہا کہ 8فروری کو سراج الحق اور اعزازالملک افکاری کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرائے گے،
عوامی اجتماع سے اپنے خطاب میں جماعت اسلامی کے ضلعی امیر و صوبائی اسمبلی کیلئے امیدوار اعزاز الملک افکاری نے کہا
کہ جماعت اسلامی خدمت کا نام ہے یہی وجہ ہے کہ جماعت اسلامی کی قیادت بے داغ اور کرپشن سے پاک جماعت ہے
انھوں نے کہاکہ جماعت اسلامی نے ماضی میں یہاں کے جو ترقیاتی کام مکمل کیے اس کے بعد یہاں کوئی ترقیاتی کام نہیں ہوا ہے
ممبران اسمبلی نے ایوانوں کی مزے لوٹنے کیساتھ ساتھ اقتدار کے مزے لیے
انھوں نے کہاکہ نااہل حکومت کی وجہ سے مہنگائی بے روزگاری کرپشن میں اضافہ کیساتھ ساتھ گلم گلوچ کی سیاست کو فروغ دیا گیا
انھوں نے کہاکہ انشاء اللہ یہاں کے عوام ایک بار پھر جماعت اسلامی کے امیدواروں کو ووٹ دیں گے اور ضلع میں ترقیاتی منصوبوں کا روکا پہیہ دوبارہ شروع کریں گے۔