
تیمرگرہ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)
ضلع دیر پائین کے صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی کے 14سے پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ کامیاب امیدوار محمد اعظم خان نے کہا ہے کہ حلقہ کے غیور عوام نے ثابت کر دیا کہ وہ حق اور سچ کے ساتھ ہے
انشاء اللہ پی ٹی ائی کے منتخب اراکین اسمبلی حلف لینے کے بعد پہلی فرصت میں اپنے قائد عمران خان کو جیل سے آزاد کرائے گے،
عوام نے ظلم کا بدلہ ووٹ کی طاقت سے لیا اپنے رہائش گاہ رباط میں تحصیل بلامبٹ کے مختلف یونین کونسلز سے آئے ہوئے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا،
اس موقع پر کارکنوں نے زبردست جشن منایا اور منتخب ایم پی اے محمد اعظم خان پر پھول نچھار کیے
نومنتخب ممبر صوبائی اسمبلی محمد اعظم خان نے کہاکہ ریاستی جبر اور ظلم اور مشکل وقت میں جبر و ظلم کا مقابلہ کیا وہ تاریخ میں یادرکھا جائیگا
انھوں نے کہاکہ نگران حکومت نے پی ٹی ائی سے انتخابی نشان چھیننے انتخابی مہم پر پابندی اور کارکنوں کو ڈرا دھمکانے کے باوجود عمران خان کے جنون کو شکست نہیں دے سکے
انھوں نے کہاکہ اس میں کوئی شک نہیں کہ عوام عمران خان کے ساتھ ہے اور انشاء اللہ اب صوبے میں سادہ اکثریت کے حکومت بنائے گے اور عوامی خدمت اور ترقی کا سفر کا دوبارہ آغاز کریں گے
انھوں نے کہاکہ انھوں نے کبھی بھی انتقامی سیاست نہیں کی اور نہ ہی انتقامی سیاست پر یقین رکھتے ہیں
حلقہ کی بلا امتیاز خدمت کریں گے
انھوں نے حلقہ کے تمام نوجوانوں،بزرگوں،خواتین اور عوام کا شکریہ اداکیا کہ انھیں بھاری اکثریت سے کامیاب کیا۔