
بونیر(اے ار عابد سے )
تقریب میں بونیر پولیس کے شہداء کے لواحقین بھی شریک
شہداء کی یاد گار پر پھول چڑھائے اور دعا مانگی گئی۔
تقریب میں پاک آرمی بونیر یونٹ کے کرنل محمد عدنان ، ڈپٹی کمشنر بونیر کاشف قیوم ،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بونیر شاہ حسن خان ،بونیر لویہ جرگہ کے صدر میاں سید لائق باچہ ،ایس پی انویسٹیگیشن بونیر، صدر بونیر بار روم میاں نعیم الدین باچہ ڈی ایس پی شیر ولی خان سمیت تمام ڈی ایس پی, ایس ایچ او ڈگر جاوید خان ایس ایچ او افسان خان آر آئی لائن انعام خان شریک ہوئے۔
تقریب سے کرنل محمد عدنان ڈپٹی کمشنر کاشف قیوم ڈی پی او شاہ حسن اور شہداء کے والدین نے اپنے مختصر خطاب میں بونیر پولیس کے شہدا کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ شہدا کی قربانیاں بے مثال ہیں اور شہدا نے قوم اور ملک کی خاطر جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے ۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شاہ حسن نے شہدا کے لواحقین کو یہ یقین دلایا کہ دفتر کے دروازے آپ کیلئے ہمیشہ کھلے رہیں گے اور کسی کو کوئی بھی مسئلہ ہو تو دفتر آ سکتا ہے۔